جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کی میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

217

راولپنڈی(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی ۔وفد نے جنوبی وزیرستان میں سلامتی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر اپنی رائے دی۔ گزشتہ روز قبائلی صحافیوں کے اس دورے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو جنوبی
وزیرستان میں زمینی حقائق سے متعلق بریف کیا ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے جنوبی وزیرستان اور فاٹا میں امن واستحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔