مظلوم کشمیری عَالمی بَرادری کے جَا گنے کے منتظر ہیں،جنرل باجوہ

465

راولپنڈی (اے پی پی+آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام عالمی برادری کے جاگنے کا انتظار کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا حل چاہتے ہیں۔آئی
ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتا اور تمام ترمشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔