بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں امن کیلیے خطرہ ہیں،کور کمانڈرز کانفرنس

705
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس ہورہا ہے 
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس ہورہا ہے 

راولپنڈی(صباح نیوز+آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کے لیے خطرہ ہیں۔بھارتی ریشہ دوانیوں کا موثر جواب دیا
جائے گا۔گزشتہ روز اس کانفرنس میں خطے میں امریکی سیکورٹی سے متعلق پالیسیوں پر خصوصی غور کیا گیا۔کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں انسداد دہشت گردی کی طویل کوششوں سے حاصل کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکانے خطے اور پاکستان میں پائیدار امن کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کے لیے خطرہ ہیں ۔ بھارتی ریشہ دوانیوں کا موثر جواب دیا جائے گا۔ قومی مفادات کا تحفظ بہر صورت سرفہرست رہے گا۔ کانفرنس میں ردالفساد کی کامیابیوں پر بھی بات کی گئی ۔ اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی سے حاصل کامیابیوں سے دیر پا امن و استحکام ممکن بنایا جائے گا۔ خطے میں قیام امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کیا جائے گا ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے حاصل فوائد کو مربوط بنا کر پاکستان اور خطے میں دیر پا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔