سندھ میں لیزر پرنٹنگ والے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ء

382

سندھ پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی روک تھام کیلئے انتظامات کرتے ہوئے لیزر پرنٹنگ کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا لائسنس جعلی نہیں بنایا جاسکے گا۔ سندھ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے پرنٹرز کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

نئے لائسنس میں کیو آر کوڈ کے ساتھ، مختلف رنگوں سے چھپائی کی گئی ہے۔ لیزر سے کی گئی پرنٹنگ مٹانے پر دوبارہ ابھر جاتی ہے جس کے باعث جعلی لائسنس بنانا ممکن ہی نہیں ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرانے ڈرائیونگ لائسنس کا فارمیٹ مارکیٹ میں عام ہوجانے کے باعث نئے اور محفوظ طرز کے لائسنس بنانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔

پرانا لائسنس بھی اس کی تاریخ منسوخی تک قابل استعمال ہے تاہم نئے سیکیورٹی فیچرز والے لائسنس کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔