امیر جماعت اسلامی پنجاب کی راولپنڈی کے ضلعی امیر شمس الرحمن سواتی کی عیادت

104

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمیاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ملازمین سمیت اساتذہ کوان کے حقوق نہیں دیے جارہے ۔مردوخواتین اساتذہ کی تنخواہو ں میں فی الفوراضافہ کرکے محکمہ تعلیم کے پروجیکٹس میں 15برس سے خدمات سرانجام دینے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکیا جائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ ،نائب امیرصوبہ مولانا محمد جاوید قصوری اورتحریک محنت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اعظم سمیت دیگرذمے داران بھی موجود تھے ۔اس مو قع پر امیرصوبہ نے امیرضلع کی صحت کیلیے دعا کی ۔