فیصل آباد، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی محبوب الزماں بٹ کے والد انتقال کر گئے

120

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر محبوب الزماں بٹ کے والد محمد زماں بٹ انتقال کر گئے ۔انہیں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھڈی والا کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا ۔نماز جنازہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر میاں مقصود احمد نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں وقاص انجم جعفری، محمد اصغر، صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ،مقامی راہنماؤں سردار ظفر حسین، غلام عباس خان، انجینئر عظیم رندھاوا، رانا وسیم، یوسی چیئرمین میاں طاہر ایوب،مجاہد اسپتال کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر شفقت جاوید،پریم یونین کے رہنما خالد چودھری، خالدحیات کموکا سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مرحوم ابتدائی عمر سے ہی جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی اشاعت دین کے لیے وقف کیے رکھی، ان کے دو صاحبزادے جہاد کشمیر میں شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں ۔