رسول پُور
مثالی گاؤں رسول پورضلع راجن پور کا ایک قصبہ ہے، اس کی آبادی نہایت قلیل یعنی تقریباً 2000 ہے۔ اس کی وجہ شہرت یہاں کی خواندگی ہے۔ یعنی اس گاؤں کی تعلیم کی شرح 100فیصد ہے، اہم بات یہ ہے کہ یہ شرح خواندگی مردوعورت میں یکساں ہے جبکہ یہاں جرائم کی شرح صفر ہے۔ اس گائوں کا ہر بچہ اسکول جاتا ہے۔ یہاں 2 ہائی اسکول ہیں۔
ماموں کانجن
ماموں کانجن کی آبادی 10ہزار کے لگ بھگ ہے اور اس گائوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی سگریٹ نہیں پیتا۔ اس گائوں میں ایک عالی شان مسجد ہے، باقی تمام مساجد نے اپنے اسپیکر اسی مسجد سے جوڑ رکھے ہیں۔ اس طرح اس مسجد میں دی جانے والی اذان باقی مساجد کے لائوڈ اسپیکرز سے بھی سنائی دیتی ہے۔ ایک ہی وقت میں اذان دینے کے لیے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔