جنرل باجوہ سے ایران اور ترکی کے سفیروں کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

143

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران سرحدی انتظامات سے متعلق امور زیر غور آئے۔ علاوہ ازیں جنرل باجوہ سے نئے تعینات ہونے والے ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور انہیں مزید وسعت دی جائے گی۔ مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔