لیویز فورس کا پشکان میں منشیات کے اڈے پر چھاپا

217

گوادر (نمائندہ جسارت ) لیویز فورس کا پشکان میں منشیات کے اڈے پر چھاپا ، ایک شخص گرفتار منشیات برآمد۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر پشکان لیویز فورس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحیم گزی کے اڈے پر چھاپا مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی اور موقع پر ملزم اسماعیل ولد مولابخش سکنہ پشکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔