ذوالفقار مرزا ?? فارم ?اؤس ?? با?ر پول?س ?? ب?ار? نفر? تع?نات

240

بدین: سابق وزیر داخلہ سندھ کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری ان کے فارم ہاؤس کے باہرتعنیات کردیا گیا ہے ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے چیلنج کیاہے کہ وہ اپنےگھر میں ہیں، پولیس گرفتار کرسکتی ہے تو کر کے دکھائے۔

سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو ان کے فارم ہاؤس کے باہر تعنیات کردیا گیا ہے ۔ ذوالفقار مرزا پر زبردستی دوکانیں بند کرانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تھانہ ماڈل سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں ان کے حامی ان کے فارم ہاؤس کے قریب جمع ہوگئے ہیں۔ اور ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہے۔ جبکہ نامعلوم افراد نے بدین میں زبردستی دوکانوں کو بند کرادیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے زبردستی دوکانیں بند کرانے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات زوالفقار مرزا کی گرفتاری کو عارضی طور پر مؤخر کردیا گیا تھا۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت پر یا تو انکا جنازہ اٹھے گا یا پولیس  اپنے ایس ایس پی کا جنازہ اٹھائی گی۔ انھوں کہا تھا کہ ہم عزت دار لوگ ہیں اورقانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن کرپٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری نہیں دینگے ۔