پنجاب اور سندھ کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2روز قبل اغوا کیے گئے 7پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔
2 روز قبل غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکو رحیم یار خان میں کچے کے علاقے رونتی میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔
مغویوں کی بازیابی کے لیے پنجاب اور سندھ کی پولیس نے کچے کے علاقے میں زمینی اور فضائی آپریشن کیا ،پولیس کےگرینڈآپریشن کے پیش نظر اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بازیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی سیف الاسلام، ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا، کانسٹیبل عارف شاہ، ضیاء الرحمان، طاہر علی اور آصف شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔