ب?ن الاقوام? تاجرو? ?ا وفد روا? ما? پا?ستان ?ا دور? ?ر?گا،جاو?د مل?

219

دبئی میں پاکستان کے خصوصی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تاجروں پر مشتمل 10رکنی وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔
دبئی میں پاکستان بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معدنیات توانائی زراعت اور تجارت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سمیت رچرڈ ویلنگٹن، ایلن ڈنکن بینجامن اور وسلی شیخ عبدللہ بن سولائم پر مشتمل 10رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔انٹرنیشنل تاجروں کا دورہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔
جاوید ملک کے بقول وزیراعظم میاں نوازشریف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک مثبت سمت میں ترقی کررہا ہے جب کہ بہترین اکنامک پالیسیوں کے تسلسل کے باعث ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔