پاکستان اسٹاک میں مندی ،انڈیکس 400پوائنٹس کی کمی 

534

 منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ میں انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور عدالتی اثرات پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی ظاہر ہونے لگے جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل گہرے ہو گئے اور جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنو ابیٹھا اور 42900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے87ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جس کی وجہ سے سرماائے کا مجموعی حجم 90کھرب روپے سے گھٹ کر 89کھرب روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے زد میں رہی ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ میں انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور مندی کے اثرات کاروبار کے اختتام پر غالب دیکھے گئے

جس کی وجہ سے انڈیکس 43300،43200،43100اور43000پوائنٹس کی4بالائی حد سے نیچے گر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 410.69پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43353.04پوائنٹس سے کم ہو کر 42942.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح211.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21453.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31304.17پوائنٹس سے کم ہو کر 30992.68پوائنٹس پر آگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب17کروڑ65لاکھ62ہزار121روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب 6ارب25کروڑ82لاکھ24ہزار483روپے سے گھٹ کر 89کھرب19ارب8کروڑ16لاکھ62ہزار362روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے 21کروڑ94لاکھ 82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کے روز7ارب روپے مالیت کے 20 کروڑ69لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈ نائن 1کروڑ98لاکھ ،پی ٹی سی ایل 1کروڑ53لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ40لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ7لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 93لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے16.36روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت 1729.09روپے اور 14.10روپے کے اضافے سے ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 1293.11روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان اور سیفائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 489.98روپے اور 87.68روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر 11010.01روپے اور سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1666.10روپے پر آگئی ۔