سستے بازاروں میں عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ،میاں زبیر لطیف

161

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی68کے امیرمیاں زبیرلطیف،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر عبدالستاربیگانے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ منافع خورعوام کو لوٹ رہے ہیں ہفتہ وارسستے اورماڈل بازاروں میں بھی غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہاہے ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ڈی سی فیصل آبادسے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورکارروائی کامطالبہ کیاہے۔میاں زبیر لطیف نے کہاکہ فیصل آبادمیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت اورلاپروائی کے باعث گرانفروشوں اور منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھاہے۔ مارکیٹ کمیٹی اورضلع حاکم کی جاری کردہ اشیائے خورونوش سمیت پھلوں اورسبزیوں کی ریٹ لسٹ کے برعکس آٹا،بناسپتی گھی،کو کنگ آئل، دالیں ، چھوٹا بڑا گوشت،دودھ ،دہی،مرچ مصالحہ جات ، مرغی کا گوشت ، مشروبات اوردیگرروزہ مرہ کی اشیائے ضروریہ من مرضی کے نرخوں پرفروخت کی جارہی ہیں مگر گرانفروشوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔