کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میٹروپولیٹن کمشنر ،دہری شہریت رکھنے والے بلدیاتی ملازمین کی فہرست تاحال مرتب نہیں کر سکے،بلدیہ عظمیٰ، کے ڈی اے ،ایس بی سی اے اورواٹر بورڈ سمیت6ضلعی بلدیات میں موجود گریڈ 18 سے 21 تک کے70 سے زائد دہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست مرتب کر نے میں نا کام ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلعی بلدیات کے افسران دہری شہریت اور بیرون ملک جائدادوں کے حامل
ہیں لیکن ان کے خلاف متعلقہ ادارے کئی برس گزرنے کے بعد بھی تاحال کوئی کارروائی کرنے میں ناکام ہیں،دہری شہریت کے حامل افسرا ن وملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے احکامات کو متعلقہ ادارے نظر انداز کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ افسران جو دہری شہریت اوربیرون ملک جائدادوں کے حامل ہیں، ان کی اکثریت کا تعلق کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بو رڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، بلدیہ عظمی کراچی، ادارہ ترقیات کراچی سمیت شہر کی چ6 ضلعی بلدیات سے تعلق رکھنے والے افسران وملازمین شامل ہیں۔ذارئع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گریڈ 18 سے 21 تک کے70 سے زائد افسران ایک سے زائد نیشنلٹی کے حامل ہیں اور سال میں کئی مرتبہ بیرون ملک کا سفر بھی کرتے ہیں۔اس حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس نے جسارت سے گفتگو کرتے ہو ئے موقف اختیا ر کیا کہ بلدیہ عظمیٰ میں دہری شہریت رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب کرنے کے حوالے سے خط ہمیں5فروری کو مو صول ہوا ہے ، جس کے بعد ہم نے 6فروری کوبلدیہ عظمیٰ کراچی کے تما م متعلقہ افسران کو مکتوب بھیج دیا ہے،اورافسران کو 20فروری تک درخواست واپس جمع کرانے کا پا بند کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ میں دہری شہریت کے حا مل افسران کے با رے میں21فروری تک آپ کو درست معلومات فراہم کر سکوں گا، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مذکورہ افسر کا عہدہ اور موجودہ پوسٹنگ کی جگہ،جس ملک کی شہریت ہے اس کا نام،اگر کسی ادارے سے این اوسی لیا ہے تو اس کی بھی تفصیلات سے آگا ہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہو ئے بلدیہ عظمیٰ کے تما م افسران کی فہرست وقت پر مرتب کر لی جا ئے گی۔ اگر کسی افسر نے اپنی دوہری شہریت چھپانے کی کو شش کی تو اس کے خلاف قا نون کے مطابق کارروائی کی جا ئے گی۔واضح رہے کہ بد ھ کے روز چیف جسٹس آف پا کستان نے سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر چیف سیکرٹریز پرشدیدبرہمی کا اظہار کر تے ہوئے سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کے کیس میں 15روز میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔