چ?ن ن? پا?ستان ?? سات? دوست? ?ا حق نب?ا?ا ??،ش?باز شر?ف

187

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل یو بورنن نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،پاک چین تعلقات اوراقتصادی پیکج سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماداور مخلص دوست ہےاور چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

چینی صدر کےکامیاب دورہ پاکستان کو نیک شگون قرا دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی صدرکے دورے میں 46 ارب ڈالر کے تاریخ ساز معاہدےہوئے ۔ یہ پاک ۔چین دوستی کا مظہر ہےاور اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاک چین تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوئے ہیں۔

قونصل جنرل یوبورنن سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے معاشی،اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا۔اور لوگوں کو روزگار حاصل ہوگا