ن?پال ،ملب? س?7روزبعد101سال? شخص ?و زند? ن?ال ل?ا گ?ا

231

نیپال میں تباہ کن زلزلے کے 7روز بعد 101سالہ شخص کو اس کے گھر کے ملبےسے زندہ نکال لیا گیا۔
ضلعی پولیس افسر  ارون کمار کے مطابق 101سالہ شخص کو دارالحکومت کٹھمنڈو سے 80کلو میٹر دور شمال مغربی علاقے میں تباہ حال گھر کے ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔
زخمی شخص کی شناخت فنچو تمنگ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خوش قسمت شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ اس کے اہل خانہ بھی اسپتال میں ساتھ ہیں۔
اس سے قبل ہفتہ کے روز تین خواتین کو ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیپالی حکام نے ہولناک زلزلے کو 7روز گزرنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب ملبے میں دبے ہوئے کسی شخص کے زندہ بچنے کے امکانات نہیں۔
دوسری جانب تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد7ہزار300تک جاپہنچی ہے۔نیپالی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد10ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔