حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا 

234

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ، محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے موجودہ ملکی حالات میں کرپٹ اور سیکولر ذہن رکھنے والی قوتوں کے مقابلے میں دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیز ہے۔ جماعت اسلامی عدالتوں اور ایوانوں میں کرپشن کیخلاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ کرپشن، ناانصافی، رشوت، سفارش، اقربا پروری کی سیاست نے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کر دیا ہے۔ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے علما، طلبہ، وکلا، صحافیوں، تاجروں، خواتین اور بزرگوں سمیت ورکرز کو سخت جدوجہد کرنا ہوگی۔ عوام کے مسائل کا حل دیانتدار، نڈر اور باصلاحیت قیادت ہی نکال سکتی ہے، جو عوام کا درد اپنے سینے میں رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں واحد کرپشن سے پاک سیاسی و دینی اور جمہوری جماعت ہے، جو ملک کے مسائل کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے، ان کی موجودگی میں ملکی مسائل سے نجات ممکن نہیں۔