ذمے داران انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں ،راجا محمد جواد

266

راولپنڈی(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے قائمقا م امیرراجا محمد جواد نے کہاہے کہ ذمے داران الیکشن کی تیاریوں کوتیزترکردیں ہماری تمام ترسرگرمیوں کا محورالیکشن ہونا چاہیے ہرسطح کے ذمے داران اور کارکنان کو متحرک کریں مؤثرافراد سے ملاقاتیں کریں اورعوام سے رابطوں کومضبو ط کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع بھرکے تحصیل وزونل امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، نائب ضلعی امراء امتیازعلی اسلم،چودھری عطاء ربانی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مجتبیٰ عباسی سمیت دیگررہنما ؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ امیرضلع شمس الرحمن سواتی علالت کے باوجود کچھ دیرکیلیے اجلاس میں شریک ہوئے اور ذمے داران کو ہدایات دیں ۔اس موقع پر تنظیمی ،تربیتی اور سیاسی امورکا جائزہ لے کرآئندہ کیلیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔