مارٹن گپٹل کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ

138

مارٹن گپٹل ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے اس افتتاحی بلے باز نے آسڑیلیا کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں سریز کے 5ویں لیگ میچ میں یہ سنگ میل اپنی 105 رنز کی اننگ کے دوران عبور کیا۔
اس میچ کی شروعات سے پہلے مارٹن گپٹل کو اپنے ہم وطن برینڈن میکولم کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے58 رنز درکار تھے۔ بیلی اسٹین لیک کی گیند پر انہوں نے 2 رنز لیکر اپنا اسکور58 رنزکیا اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈاپنے نام کیا۔
برینڈن میکولم نے 2005 اور2015 کے درمیان جو71 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی70 اننگز میں35.66 کی اوسط اور136.21 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ2 سنچریوں اور13 نصف سنچریوں کی مدد سے2140 رنز بنائے تھے جبکہ مارٹن گپٹل نے2005 سے اب تک جو73 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی71 اننگز میں34.18 کی اوسط اور132.84 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ2 سنچریوں اور13 نصف سنچریوں کی مدد سے2188 رنز بنائے ہیں۔
مارٹن گپٹل ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں2 سنچریاں بنانے والے7ویں بلے باز بھی بنے۔ انہوں نے پہلی سنچری جنوبی افریقا کے خلاف ایسٹ لندن میں23 دسمبر2012 کو بنائی تھی۔ 69 گیندوں پر9 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر101 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازنیوزی لینڈ کے کولین منرو ہیں جنہوں نے 43 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی40 اننگز میں32.93کی اوسط اور159.38 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ3 سنچریوں اور6نصف سنچریوں کی مدد سے1087 رنز بنائے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کریس گیل اور ایون لوئیس، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم، بھارت کے روہت شرما اور آسڑیلیا کے گلین میکسویل نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 2,2 سنچریاں اسکور کی ہیں۔
ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں مارٹن گپٹل نے2 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں وہ 3سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ ابھی تک انہوں نے 197 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی192 اننگز میں33.03کی اوسط اور127.96 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ3 سنچریوں اور36 نصف سنچریوں کی مدد سے5715 رنز بنائے ہیں۔اس قسم کی کرکٹ میں انکا سب سے زیادہ اسکور آؤٹ ہوئے بغیر120* رنز ہے۔