جامع? ?راچ? سوگ ?? بعد ??ل گئ?،تدر?س? عمل ?ا آغاز

295

 پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کے خلاف 3روزہ کے بعد کراچی یونیورسٹی آج سے دوبارہ کھل گئی۔
شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کے قتل پر جامعہ کراچی 3روزہ سوگ کے باعث بند رہی تھی۔
پیر کے روز کراچی یونیورسٹی معمول کے مطابق کھل گئی اور تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔طلبہ وطالبات کی بڑی تعدادکلاسسز لینے یونیورسٹی پہنچے جب کہ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لیے جارہے ہیں۔
پروفیسر کے قتل کے بعد جامعہ کراچی کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔