ملک بھر میں فورسز کا آپریشن، پولیس اہلکار شہید، 9 ملزمان گرفتار

257

ڈیرہ اسماعیل خان+راولپنڈی+صوابی+اٹک+ لاہور (خبر ایجنسیاں) سیکورٹی فورسز نیملک بھر میں ردالفساد آپریشن کے تحت مختلف کارروائیاں کیں‘ اس دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور9 ملزمان گرفتار کر لیے گئے‘ بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا گیا‘ کارروائیاں ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور، صوابی، سبی و دیگر علاقوں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی پولیس نے ٹانک اڈہ پر کامیاب کارروائی کے دوران2 دشت گردوں اجمل اور جمال کو گرفتار کرلیا ہے ‘ دونوں دہشت گرد آپس
میں بھائی ہیں‘2015 ء میں دوران آپریشن انہوں نے 3 پولیس اہلکار شہید کر دیا تھا۔ دریں اثنا ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے5 دہشت گردوں کو گرفتار اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، سبی، پشین، لہڑی اور چھتر میں کیں‘ گرفتار ملزمان کے قبضے سے راکٹ، سب مشین گنز اور دھماکا خیزمواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے سندر میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا‘ اور ملزم منیر بھٹی کو گرفتار کرکے سندر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ صوابی کے علاقہ پنج پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار کو اس کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ پاکستان آر ڈیننس فیکٹری سنجوال کینٹ بوڑا موڑ کے قریب کرش مشین کی آڑ میں تخریب کاری کے لیے لا یا گیا 5 کلو دھما کا خیز مواد بر آمد کرلیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار جبکہ 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔