طالبان اور افغان ق?ادت ?? درم?ان مذا?رات سرد م?ر? ?ا ش?ار

295

قطر: افغان قیادت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات تاحال جاری ہے ، مگر ابھی تک جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان قیادت اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان قطر میں جاری مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے ۔ تاہم فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکرات میں طالبان کا آٹھ رکنی وفد حصہ لے رہا ہے جس کی قیادت شیرمحمد عباس ستنکزئی کر رہے ہیں ۔جبکہ افغان حکومت کی جانب سے قیوم کوچئی قیادت کررہے ہیں ۔

طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنےمطالبات افغان حکومت کے سامنے رکھ دئیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کے ہوتے ہوئے جنگ بندی کرنا ناممکن ہے ۔

دوسری جانب افغان حکومت کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ طالبان افغان آئین کا احترام کریں اور جنگ بندی کا اعلان کریں۔

قیوم کوچئی نے طالبان کو یقین دلایا ہے کہ اتحادی افواج تربیتی مقاصد کے تحت افغانستان میں موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں امریکا، پاکستان اور چینی نمائندے شریک ہے ۔