نادرا ملازم?ن اور انتظام?? م?? مذا?رات ?ام?اب،??تال ختم

254

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا)کے ملازمین او ر انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کراچی اور حیدرآباد کے نادرا دفاتر کھول دیے گئے۔
نادرا ملازمین کی مطالبات کے حق میں جاری ہڑتال پانچویں روز ختم ہوگئی۔ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے اور ہڑتالی ملازمین نے کام دوبارہ سے شروع کردیا۔
انتظامیہ نے ملازمین کو رینجنل ورکنگ کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ دیگر مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نادرا ملازمین نے رینجل کمیٹی میں نمائندگی نہ ملنے،تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور تبادلوں کے خلاف احتجاجی مہم شروع کررکھی تھی اور 5روز سے نادرا کے دفاتر میں کام ٹھپ پڑا تھا جس سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔