اسرائ?ل م?? ا?ت?وپ?ن نزاد ??ود?و? ?ا نسل پرست? ??خلاف احتجاج،41زخم?

155

تل ابیب: اسرائیلی شہر تل ابیب کے روبن اسکوائر پر ایتھوپینن نزاد یہودیوں  کی جانب سے اسرائیلی پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیلی پولیس کے خلاف نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے پر شدید نعرے بازی کی ۔

اس دوران مظاہرین اور پولیس کےدرمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 41 مظاہرین زخمی ہوگئے ۔جبکہ 43 کے قریب مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مظاہرین کے ساتھ جھڑ پوں میں 56 کے قریب پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ لو گ نزدیکی ریلوے اسٹیشن پر قبضہ کرکے ٹرین کی آمدورفت معطل کرنا چاہتے تھے۔