بندرگاہ پر پھنسی ہوئی دس ہزار سے زائد درآمد شدہ گاڑیوں کی کلیئرنس کی منظوری

365

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 10ہزار استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے نوٹس لینے کے بعد ریلز کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گفٹ سکیم اور ٹراانسفر آف ریذیڈینٹ کی سہولت کے تحت اکتوبر 2017 سے کراچی بندرگاہ پر پھنسی ہوئی تین سال پرانی مختلف قسم کی 10ہزار سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس کی اجازت دے دی گئی۔

ایف بی آر نے گذشتہ چار ماہ قبل درآمد کنندگان اور کار ڈیلرز کے تحت تحفے اور سامان اسکیم کے غلط استعمال کے بعد حکومت نے استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں غیر ملکی پاکستانیوں کے لیے رہائشی اسکیم کی منتقلی، سامان اور تحفے کے تحت بھیجی گئی گاڑیوں کی کلیئرنس کی اجازت دے دی گئی۔

تاہم درآمد کنندگان کے مطالبے پر کابینہ نے پچھلی پالیسی کو بحال کردیا ہے، امپورٹ پالیسی کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں تحفے، سامان اور غیر ملکی پاکستانیوں کی جانب سے رہائشی اسکیم کی منتقلی کے ذریعے یہ گاڑیاں انفرادی طور پر بھیجی جاتی ہیں۔