دن?ا ا?? ?زار سال ت? ختم ?ون? ?ا دعو??

290

دنیا کے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرہ ارض ایک ہزار سال تک ختم ہوجائے گی۔ ان کی پیش گوئی کے مطابق انسانی نسل زیادہ سے زیادہ ایک ہزار سال تک زندہ رہ سکتی ہے کیونکہ اس کے بعد دنیا ختم ہوجائے گی۔

اسٹیفن ہاکنگ کاکہنا ہے کہ انسانوں کو ایک ہزار سال کے اندر اندر کسی دوسرے سیارے پر بستیاں بسانی ہوں گی ورنہ زمین سے نوع انسانی کا نام و نشان مٹ جائے گا، اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ ایک ہزار سال میں کوئی نئی دنیا آباد کرتا ہے یا اپنی تباہی کا انتظار کرتا ہے۔
واضح  رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ مایہ ناز سائنسدان ہیں اور  انھیں آئن سٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنسدان قرار دیا جاتا ہے۔