ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیدیا

663

امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیوا سٹیشن دی آرچ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ان کے ریڈیو اسٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔

کیسڈی پراکٹر نے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔انھوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔پیدائش کے وقت وچے کا وزن سات پانڈ چھ آونس تھا اور اس کا نام جیمسن رکھا گیا ہے۔

بچے کا نام شو کے سامعین نے جنوری میں ایک مقابلے کے بعد چنا تھا۔بچے کے نام کے لیے جوڑے کے چنے ہوئے بارہ نام اور سامعین کی جانب سے تجویز کردہ بارہ شرارتی ناموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔ پروگرام کے ڈائریکٹر سکاٹ ریڈی نے ایک مقامی اخبار ک بتایا کہ ہم نے ووٹنگ تب تک جاری رکھی جب تک جیمسن فائنل نہیں ہو گیا۔کیسڈی پراکٹر کے شریک میزبان سپینسر گریوز نے بتایا کہ نشریات کے دوران بچے کی پیدائش ایک جادوئی لمحہ تھا۔