مختلف سرکاری محکموں کی خودبرد کے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ڈی جی نیب محمد الطاف باوانی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)چیئرمین نیب کی ہدایات پر شیڈول کے تحت نیب دفتر کراچی میں دوسری کھلی کچہری منعقد ہوئی جس مین ڈی جی نیب محمد الطاف باوانی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے نیب کے دائرہ اختیار میں آنے والی کرپشن سے متعلق شکایتیں سنیں اور درخواستین وصول کی۔ اس دوسری کھلی کچہری میں عوام نے سرکاری املاک کو نقصان دینے اور سرکاری محکموں میں خوردبرد متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے اور اپنی تحریری درخواستیں جمع کروائیں۔
جبکہ آج عوام نے دوسری کھلی کچہری میں نیب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اے اور کے ایم سی اداروں کے خلاف شکایات جمع کروائیں دوسری جانب محمکہ ایریگیشن و لوکل ڈپارٹمنٹ سندھ کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹیوں اور اندرون سندھ میں ترقیاتی اسکیموں میں خودبرد کی شکایتیں بہی بڑے تعداد میں موصول ہوئیں موقع پر ڈی جی نیب کراچی نے نیب قوانین 1999 کے تحت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کاروائی کے لیے ہدایات جاری کی۔
آنے والے لوگوں نے سرکاری محکموں میں زیر التوا معاملات کی شکایتیں بھی رجسٹر کروائیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے کرپشن کے متعلق اپنا قومی فریضہ ادا کرنے میں کردار ادا کرنے اور نیب پر اعتماد کرکے دوردراز سے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے ان کی موصول شکایات پر قانون کے تحت فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائے گے۔
جس کے متعلق انھیں باقاعدہ طور پر آگاہی دی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کے بدعنوانی کے متعلق ہر ماہ کی آخری جمعرات کو منعقد ہونے والی اس کہلی کچہری مین دھوکا دہی اور کرپشن متعلق اپنی شکایتیں رجسٹرڈ کرواکر ملک کے ترقی اور استحکام مین ہمارا ساتھ دیں جبکہ کسی مجبوری کے بنا پر کھلی کچہری میں شرکت نا کرسکنے پر عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس اور بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی ارسال اور رجسٹر کرواسکتے ہیں۔