کنٹرول لائن کے بعد بھارت کا اگلا ہدف پارلیمنٹ ہو سکتی ہے

158

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے رہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ، رانا وسیم احمد، محبوب الزماں بٹ، غلام عباس خان اور انجینئر عظیم رندھاوا نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک سال میں 90 مرتبہ سے زائد بار بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری کے پار فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں درجنوں سول اور فوجی شہید ہوگئے ہیں جبکہ صرف ڈیڑھ ماہ کے دوران 15 سے زائد افراد کو شہید کردیا ہے۔ بھارت کو منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو اگلا ہدف پارلیمنٹ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران بھارتی جاسوس کل بھوشن کی اس کے اہلخانہ سے ملاقات کروا رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے جوانوں کو شہید کررہا ہے۔ عالمی برادری نے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرانے میں اپنا فرض پورا نہیں کیا۔