سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ہفتہ کو بحال کردی جائیگی

509

کراچی:  سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کے روز بحال کردی جائیگی ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔