سونے کی فی تولہ قیمت میں250روپے اضافہ

537

کراچی:  عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرز کا اضافہ ہوااور سونے کی فی اونس قیمت 1329ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا

فی تولہ سونے کی قیمت250روپے اضافے سے 56750،دس گرام سونے کی قیمت214روپے اضافے سے 48642روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔