نواز شریف کے زوال کی وجہ ممتاز قادری کی پھانسی ہے، راجا جواد

219

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)قائم مقام امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمد جواد نے کہاہے کہ نوازشریف کے زوال کی وجہ ممتازقادری کی پھانسی ہے ختم نبوت ﷺکے دشمنوں اور ہندوستان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے آئین پاکستان اور ملکی عدالتوں کے ذریعے اپنے انجام کوپہنچے اب واویلا کرنے کی بجائے عدالتی فیصلوں کوقبول کرتے ہوئے اس ظلم پر اللہ سے معافی مانگیں ، پاکستان میں نظام مصطفےﷺکے سواکوئی نظام قابل قبول نہیں ہوسکتا کیونکہ ریاست کا مقصدہی اسلام کا قیام ہے ختم نبوت ﷺقوانین پروارکرنے والے اسلام دشمن جان لیں کہ جلدیا بدیروہ ضروربے نقاب ہوں گے اورپاکستان کی آئینی عدالتوں کے علاوہ اللہ کے حضوربھی اس ظلم کابدلا پائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راجا محمدجواد نے کہاکہ دنیا بھرمیں مسلمان اس وجہ سے کمزورہیں کیونکہ اسلامی ممالک کے حکمران امریکا سمیت عالمی استعمار کے غلامو ں کا کردارادا کررہے ہیں یہودی صرف مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر نہیں بلکہ مدینہ منورہ پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔بیت المقدس کے مسئلے پر مسلم ممالک کے عوام ایک طرف اور حکمران دوسری طرف کھڑے ہیں ۔ جب تک اقتدار پر عالمی صیہونی مالیاتی اداروں کے ایجنٹ قابض رہیں گے مسلمان دنیا بھرمیں پستے رہیں گے ۔