پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی جیت کے ساتھ شروعات

172

سیدپرویز قیصر
پاکستان سپر لیگ میں پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ملتان سلطان چوتھی ٹیم بنی اس نے دبئی میں دفاعی چمپےئن پشاور زلمی کو 7 وکٹ سے شکست دیکریہ کارنامہ انجام دیا۔ ملتان سلطان پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم بنی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دفاعی چمپےئن پشاور ظلمی نے مقررہ20 اوورز میں6 وکٹ پر151 رنز بنائے۔ ملتان سلطان نے19.1 اوورز میں 3 وکٹ پر152 رنز بناکر میچ7 وکٹ سے جیتا۔
پاکستان سپر لیگ میں پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلے ٹیم کوئٹہ گلاڈیٹر تھی۔ اس کو پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔4 فروری2016 کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلاڈیٹر نے اسلام آباد یونا ئیٹڈ کو24 گیند قبل8 وکٹ سے ہرایاتھا۔اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونا ئیٹڈ نے مقررہ20 اوورز میں7 وکٹ پر128 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ گلاڈیٹر نے16 اوور زمیں2 وکٹ پر132 رنز بناکر کامیابی حاصل کی تھی۔
کراچی کنگس نے بھی پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔5 فروری2016 کودبئی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندر نے مقررہ20 اوورز میں8 وکٹ پر125 رنز بنائے تھے۔ کراچی کنگس نے15.5 اوورز میں3 وکٹ پر131 رنزبناکر میچ 7 وکٹ سے جیتا تھا۔
پشاو ر زلمی کو بھی پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا میچ میں جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔5 فروری2016 کودبئی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے 24 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ20 اوورز میں7 وکٹ پر145 رنز بنائے تھے۔ اسلام آبادیونائٹیڈ نے20 اوورز میں 9 وکٹ پر121 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے 24 رنز سے ہار ہوئی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ ملتان سلطان کا یہ پہلا ٹو ئنٹی ٹوئنٹی میچ بھی تھا۔ وہ ٹو ئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے میچ جیتے والی چند ٹیموں میں بھی شامل ہوگئی۔ملتان سلطان کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔ یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں15ویں ٹیم ہے جسکی نمائندگی شعیب ملک نے کی۔ انہوں نے اس قسم کے کرکٹ میں2005 سے ابھی تک جو294 میچ کھیلے ہیں انکی277 اننگز میں37.27 کی اوسط اور123.93 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ45 نصف سنچریوں کی مدد سے7492 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں5ویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں590 چوکے اور215 چھکے لگائے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطان کے علاوہ پشاور زلمی،اسلام آباد یونا ئیٹڈ،کراچی کنگس ،کوئٹہ گلاڈیٹر اورلاہور قلندر کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔