ہینریچ کلاسین کے230کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ69رنز

145

سید پرویز قیصر
بھارت کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقا کے ہینریچ کلاسین نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 40 منٹس میں30 گیندوں پر3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے69 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو سریز برابر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 230.00 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ یہ رنز بنائے جو بھارت کے خلاف کسی ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں 50 سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے بازوں میں دوسرا سب سے بڑا اسڑائیک ریٹ ہے۔
سب سے اچھے اسڑائیک ریٹ کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس کے پاس ہے جنہوں نے27 اگست2016کو لوڈرہل میں کھیلے گئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں239.39 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھ79 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے اس اننگ میں42میں33 چوکوں کے ساتھ6 چوکوں اور7 چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے تھے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کر نے والے جنوبی افریقا کے اس وکٹ کیپر نے اپنی اس اننگ میں7 مرتبہ بال کو باونڈری لائیں سے باہر کی سیر کرائی۔ بھارت کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں ایک اننگ میں 7 یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے وہ 11ویں بلے باز بنے۔ ایسا بھارت کے خلاف 12 مرتبہ ہوا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ایوان لوئیس نے 2 مرتبہ بھارت کے خلاف ایک اننگ میں 7 سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔کنگسٹن میں9 جولائی2017 کو انہوں نے اپنی آؤٹ ہوئے بغیر125 رنز کی اننگ کے دوران 12 مرتبہ گیند کو باونڈری لائن سے باہر کی سیر کرائی تھی۔
لوڈرہل میں27 اگست2016کو کھیلے گئے میچ میں اپنی100رنز کی ااننگ کے دوران انہوں نے 9 چھکے لگائے تھے۔
ہینریچ کلاسین نے یجوندر چہل کی بولنگ پر41 رنز بنائے۔ انہوں نے12 گیندوں پرایک چوکے اور5 چھکوں کی مدد سے341.66 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ یہ رنز بنائے جو بھارت کے کسی بولر کے خلاف سب سے اچھا اسڑائیک ریٹ ہے۔ اس سے پہلے سری لنکا کے کوسل پریرا نے کلدیپ یادو کے خلاف271.42 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 38 رنزبنائے تھے۔ اندور میں22 دسمبر2017 کو کھیلے گئے میچ میں انہوں نے14 گیندوں پر2 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے تھے۔
کسی ایک بولر کے خلاف ایک ننگ میں 5یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے ہینریچ کلاسین تیسرے بلے باز ہیں ایسا ابھی تک 4 مرتبہ ہوا ہے۔ بھارت کے یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے اسٹورٹ بروڈ کی بولنگ پر ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے ایوان لوئیس نے بھارت کے خلاف لوڈرہل اور پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچوں میں سنچریاں اسکور کی تھیں جس میں انہوں نے اسٹورٹ بنی اور رویندر جدیجہ کی بولنگ پر 5,5 چھکے لگائے تھے۔