آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر گفتگو

463
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ملاقات کررہے ہیں
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (صباح نیوز+ اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کنٹرول لائن پر امن کی پالیسی جاری رہے گی ،بھارتی اشتعال انگیزی سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو تکلیف پہنچتی ہے ، صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس موقع پر آزاد کشمیر میں سیکورٹی اور ترقیاتی کاموں میں پاک فو ج کے کردار کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لینے والے طالب علموں میں اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈز تقسیم کیے۔ آرمی چیف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔