ریپ اعلیٰ اختیاراتی وفود سری لنکا ، فلپائن اور انڈونیشیا بھیجے گا ۔ رفیق سلیمان

567

ریپ اعلیٰ اختیاراتی وفود سری لنکا ، فلپائن اور انڈونیشیا بھیجے گا ۔ رفیق سلیمانان خیالات کا اظہار رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے ایک اعلیٰ اختیاراتی اجلاس کے دوران رفیق سلیمان سینیئر وائس چیئرمین REAPنے اپنے خطاب میں کیا ۔REAPکا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز REAPہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جسمیں مینیجنگ کمیٹی کے ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں ممتازرائس ایکسپورٹرز نے شرکت کی ۔
رفیق سلیمان نے حالیہ منعقد ہونے والے گلف فوڈ نمائش کے دوران REAPکے بین الاقوامی ایوارڈ پروگرام کی تفصیلات سے ممبران کو آگاہ کیا ۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس تاریخی پروگرام کا چاول کی بر آمدات پر گہرا اثر پڑے گا ۔ اس اجلاس کے دوران چاول کی بر آمدات کو درپیش مختلف چیلینجز کا جائزہ لیا گیا بلخصوص سری لنکا ، فلپائن اور انڈونیشیا میں چاول کی بر آمدات بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ REAP کا اعلیٰ اختیاراتی وفد سری لنکا بھیجا جائے گا
وفد وہاں کی وزارت تجارت کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کر کے سری لنکا میں پاکستانی چاول پر عائد بھاری در آمدی ڈیوٹی کم کرانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ اسکے علاوہ ایک اور تجارتی وفد انڈونیشیا بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو وہاں کے حکومتی ادارے BULOGکے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کر کے انکے آئندہ ٹینڈر میں پاکستانی چاول کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے گفت و شنید کرے گا ۔ اس کے علاوہ فلپائن میں پاکستانی چاول کی بر آمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس سلسلے میں ایک تجارتی وفد بہت جلد فلپائن کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں کے حکومتی ادارے نیشنل فوڈ اتھارٹی NFAاور متعلقہ وزارت تجارت کے عہدیداران سے پاکستانی چاول کی بر آمدات بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز دے گا۔