سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی کے باعث،محکمہ صحت کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔

634

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی کے باعث،محکمہ صحت کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کی5 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدودمیں واقع نیوسندھ سیکرٹریٹ کی بلڈنگ میںآگ چنگاریوں کے باعث گراؤنڈ فلور لگی جس نے گیس کے پائپ کو لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلڈنگ کے ساتویں فلورتک پہنچ گئی ۔

آگ نے بلڈنگ میں موجود ریکارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔نیو سیکریٹریٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کے دفاتر ہیں جب کہ چوتھی منزل پر وزرات خوراک کے دفاتر موجود ہیں۔جبکہ سامنے کی جانب عمارت میں وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور کئی وزراء کے بھی دفاتر موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ 

ہفتے کے روز سندھ سیکرٹریٹ میں چھٹی ہوتی ہے ۔ سیکشن افسران اور تھوڑا سا عملہ موجود ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ایس پی صدر توقیر نعیم نے کہا ہے آگ لگنے کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا جبکہ آگ لگنے کی تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کوعمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں جب کہ آگ لگنے سے مختلف دفاتر کا ریکارڈ بھی متاثر ہوا ہے ،تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں ، 

علاوہ ازیں سندھ سیکریٹیریٹ میں آتشزدگی کے باعث ایم ڈی واٹربورڈ ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ہنگامی صورتحال کا نافذ کردی جبکہ فائربریگیڈ کی مدد کیلئے پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس سیل کے حکام فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، ہاشم رضا زیدی نے ہدایت جاری کیں کہ ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی خالی کرالیا جائے، اور پانی بھرنے آنے والے باؤزرز کو فورا پانی فراہم کی جائے ۔