سند? اسمبل? م?? الطاف ??خلاف قرار داد پ?ش ?رن??? اجازت ن? ملن? پر اپوز?شن ?ا احتجاج

225

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتیں احتجاجاًایوان سے واک آؤٹ کرگئیں اور ایوان سے باہر آکر قرارداد پیش کردی ۔
اسپیکر آغاسراج درانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے الطاف حسین کے افواج پاکستان اور ملکی سالمیت کے اداروں کے خلاف بیانات پر مذمتی قرار داد پیش کرنا چاہی تاہم اسپیکر نے ایسا کرنے سے روک دیا جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ فکنشنل اور ن لیگ نے تحریک انصاف کی قرار داد کی حمایت کی۔
قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے احتجاج کیا اور قراداد پیش کرنے دو کے نعرے لگائے۔اپوزیشن جماعتیں احتجاجاًایوان سے واک آؤٹ کرگئیں اور باہر آکر قرار داد پیش کی۔پی ایم ایل ایف کے شہریار مہر نے قرارداد پڑھ کرسنائی اور اپوزیشن ارکان نے قرارداد کی منظوری دی۔