ہمارا معاشرہ اخلاقی تباہی کی طرف گامزن ہے، سہیلہ اختر

215

ایبٹ آباد (وقائع نگار خصوصی) انفرادی کردار کی تعمیر یقیناً تعمیر معاشرہ کی بنیاد بن سکتی ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اپنی زندگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع ایبٹ آباد شمالی سہیلہ اختر نے اصلاح معاشرہ مہم کے حوالے سے منعقدہ پروگرام ’’آؤ بنائیں سب مل کر آج سے بہتر اپنا کل‘‘ کے اختتام کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے کی اخلاقی قدریں کمزور ہوتی جارہی ہیں، ہمارا معاشرہ اخلاقی تباہی کی طرف گامزن ہے۔ ان حالات میں بحیثیت داعی الی الخیر ہماری اہم ترین ذمے داری یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ کے لیے ہونے والی کوششوں میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام کے اختتام پر آے یوالی خواتین کی کثیر تعداد میں ممبر سازی بھی کی گئی۔