امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے کولڈڈرنک کا استعمال مضرصحت ہے جب کہ پانی کو کولڈڈرنک کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے سے مرض میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کولڈڈرنک یا مشروبات کے استعمال سے ذیابطیس کی شرح ٹائپ ٹو میں اضافہ ہوتا ہے اور روزانہ کولڈڈرنک پینے والوں میں شوگرمیں مبتلا ہونے کا خطرہ 18فیصد بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کولڈڈرنک،مشروبات یا مٹھاس سے بھری کافی شوگرکے پھیلاؤ اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم ان کی جگہ پانی کا ایک گلاس ذیابطیس کو 14سے25فیصد تک کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔