کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27رنز سے شکست دیدی 

1116
دبئی: کراچی کنگز کے کھلاڑی لاہور قلندر کو شکست دینے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں
دبئی: کراچی کنگز کے کھلاڑی لاہور قلندر کو شکست دینے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27رنز سے شکست دیدی 160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 18.3اوورز میں10 وکٹ کے نقصان پر132 رنز بنائے ۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا آٹھواں میچ کھیلا گیا160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 18.3اوورز میں10 وکٹ کے نقصان پر132 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کے میک کولم اور سنیل نرائن نے اننگزکا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر سنیل نارائن کیچ دے بیٹھے لاہور قلندرز کو دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں ہوا جب وہ 19 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار ہوگئے۔لاہور کی تیسری وکٹ 72 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم نے برینڈن میک کولم کو 44 کے انفرادی اسکورپر ایل بی ڈبلیو کردیا۔لاہور قلندرز کو چوتھا جھٹکا 81 کے مجموعی اسکور پر لگا جب عمر اکمل 6 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 91 کے مجموعی اسکور پر گری جب سہیل اختر 9 رنز بناکر آفریدی کا شکار بن گئے لاہور کو چھٹا نقصان 114 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب آغا سلمان 15 رنز بناکر عثمان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔117 کے مجموعی اسکور پر لاہور کی ساتویں وکٹ گری جب دنیش رام دین 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد یاسر شاہ صرف چھ رنز بناکر لاہور قلندرز کو مزید مشکل میں ڈال گئے۔یاسر شاہ کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی مل کی گیندوں کو نہ روک سکے ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ 50 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جو ڈینلی اور کولن انگرام نے 28،28 رنز بنائے۔لاہور قلندز کی جانب سے سہیل خان، سنیل نارائن اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 3 اوورز میں 39 رنز دیے اورکوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔کراچی کنگز کو پہلا نقصان جو ڈینلی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 28 رنز بناکر لیگ اسپنر یاسر شاہ کا شکار ہوئے، اس وقت کراچی کا مجموعی اسکور 36 رنز تھا۔کراچی کیدوسری وکٹ بھی 36 کے اسکور پر ہی گری جب بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیتیسرا نقصان کراچی کو خرم منظور کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 8 رنز بناکر سنیل نارائن گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔کراچی کی ٹیم کو چوتھا نقصان 86کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب کولن انگرام 28 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر ا?ؤٹ ہوگئے۔کراچی کی پانچویں وکٹ 90 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان ایک رن بناکر سنیل نارائن کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 15 رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر ا?ؤٹ ہوئے۔شاہد آفریدی نے آتے ہی پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن دوسری گیند پر اونچا شاٹ کھیل کر کیچ دے بیٹھے، وہ چھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔لاہور کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور گلریز صدف اور رضا حسن کی جگہ دنیش رامدین اور سہیل خان اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کیمیرون ڈیلپورٹ کی جگہ آغا سلمان کو موقع دیا گیا ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری شامل کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر اب تک کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 4 بار ا?منے سامنے ا?چکے ہیں جن میں سے 4 میچز کراچی کنگز نے جبکہ 1 لاہور قلندرز نے جیتاہے۔ایونٹ میں لاہور قلندرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کراچی کنگز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔