نہال ہاشمی کی سزا آج مکمل اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائیگا

120

راولپنڈی (آن لائن)اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے بارے میں دھمکی آمیزتقریر کے بعد توہین عدالت میں سزاپانے والے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی سزاآج (بروز بدھ)مکمل ہو جائے گی جس کے بعد امکان ہے کہ نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے نہال ہاشمی کی رہائی کے موقع پراستقبال کی تیاریاں
بھی مکمل کر لی ہیں۔ اس مقصد کے لیے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے تھے جس پرعدالت عظمیٰ نے توہین عدالت کے الزام میں نہال ہاشمی کو یکم فروری کو1 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کی غیر مشروط معافی کو مسترد کر دیا تھا۔