میزان بینک اور آئی بی اے کے درمیان فیس کلیکشن کا معاہدہ

367

کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کے ساتھ فیس کلیکشن کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنی اسٹیٹ آف دی آرٹ ویب بیسڈ الیکٹرانک سلوشن “ای بز”+( ‘eBiz+)کے ذریعے آئی بی اے کو پیمنٹ اینڈ کیش مینجمنٹ سروس فراہم کرے گا۔ معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ اعجاز فاروق اور ڈائریکٹر فنانس آئی بی اے معید سلطان نے دستخط کئے۔
میزان بینک اور آئی بی اے کے درمیان معاہدہ پیمنٹ اور کیش مینجمنٹ سروس کی فیلڈ میں میزان بینک کی مہارت کا ثبوت ہے ۔میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک کے 150شہروں میں 600سے زائد برانچز کے ساتھ580سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔
JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینکAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔