پاکستان کو مسائل کی دلدل سے صرف اسلامی قوتیں نکال سکتی ہیں، زبیر لطیف

301

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، رانا نعیم اکرم، میاں عبدالستار بیگا اور دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے صرف اسلامی قوتیں نکال سکتی ہیں۔ 70 سال سے اقتدار پر قابض سیاسی جماعتوں نے عوام کو غربت، جہالت، مہنگائی، بے روز گاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اقتدار میں رہنے والی جماعتوں میں سے کوئی بھی لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے الزامات سے پاک نہیں۔ قومی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں نے قوم کی طرف سے دیے گئے مینڈیٹ کا احترام کیا نہ ووٹر کو عزت دی۔