زرمبادلہ کے ذخائر میں41کروڑ54لاکھ ڈالرز کمی

401

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے او ر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید41کروڑ54لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق23فروری کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب82کروڑ87لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر18ارب41کروڑ33لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر35کروڑ81لاکھ ڈالرز کمی سے 12ارب34کروڑ56لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5کروڑ73لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب6کروڑ77لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے

،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری اخراجات کی مد میں35کروڑ80لاکھ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔