شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے۔

247

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ اور دیگر نے کہا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے حقوق کا استیصال کیا جارہا ہے۔ شام، کشمیر، برما اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ سمیت امن کے عالمی ٹھیکیداروں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ شام میں جو خونی کھیل کھیلا جارہا ہے، اس پر مسلم حکمرانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہے۔ دنیا میں امریکا سمیت عالمی طاقتوں کے بے رحمانہ کھیل کے کئی بھیانک پہلوؤں سے پردہ چاک ہوچکا ہے جبکہ استعماری قوتیں مسلمانوں پر ظلم کے ذریعے ان کے وسائل پر نظر جمائے ہوئے ہیں اور اس کے حصول کے لیے جنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا عراق کی طرح اب شام میں ڈراما رچا کر مسلمانوں پر حملہ آور ہے جبکہ دنیا بھر کے مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ مظلوم شامی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر عالمی انصاف کے ادارے غیرت کھائیں اور شام میں جاری مظالم کو فی الفور رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شام کے مسلمان سکھ کا سانس لے سکیں۔