پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے

154

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسائل کی چکی میں پسی عوام پر ظلم ہے ، عوامی اور جمہوریت کی دعویدار حکومت کی جانب سے ہرماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غربت وافلاس اور مہنگائی کے مارے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام پر اس ظلم کو بندکروانے اورکرپٹ مافیا کا رستہ روکنے میں اپنا کرداراداکرے۔اپنے بیان میں امیرضلع نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، کیونکہ قیمتوں میں اضافے سے براہ راست عام آدمی متاثر ہوگا، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر17سے31 روپے تک جنرل سیلزٹیکس وصول کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھوعوام پر ڈالا جاتا ہے عوام بددیانت چوروں سے نجات کیلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔