پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش

123

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کے اس ایوان کی رائے ہے کہ تھوڑے عرصے میں ساتویں بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔ پہلے ہی مہنگائی نے سرکاری، نجی ملازمین اور غریب عوام کی زندگی تنگ کی ہوئی ہے، یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے‘‘