قبضہ مافیانے قبر ستان میں جانورباندھنا شروع کر دیے ،بے حرمتی ہورہی ہے

111

لودھراں (وقائع نگار خصوصی)صنعت زار قبرستان میں تجاوزات کو ختم اور قبضہ مافیا سے واگزار کراکے اصل حالت میں بحال کیاجائے،قبضہ مافیانے قبر ستان میں جانورباندھنا شروع کر دیا ہے جس سے قبرستان کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے رہنماؤں امیر ضلع ڈاکٹر سیدوحید احمد ،نائب امیر ضلع ڈاکٹر طاہر احمد ،صدر جے آئی یوتھ خالد فاروق، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن راؤ محمد اخترودیگر رہنماؤں نے اپناردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صنعت زار قبر ستان سے تجاوزات کو ختم کرایاجائے اور ساتھ ہی قبضہ مافیا سے قبرستان کی زمین کو واگزار کراکے اس کو اصل حالت میں بحال کیاجائے ۔انہو ں نے کہا کہ لوگوں نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرکے تجاوزات بنارکھے ہیں اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر جانوروں کو باندھنا شروع کردیا ہے ۔ان جانوروں کی وجہ سے قبرستان میں گندگی پھیل رہی ہے جس کی وجہ قبرستان کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعت زار قبرستان اور اس طرح کے دوسرے قبرستانوں سے بھی قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کو ختم کراکے اور اس کی چار دیواری بناکر اصل حالت میں بحال کیاجائے ۔